10 مارچ 2014 - 20:30
کالعدم لشکر جھنگوی کا خاتمہ کرکے ملک سے آدھی دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے: رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر نے کہا کہ کراچی میں 90 فیصد ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت آئین پاکستان سے غداری ہے۔

ابنا: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے سانحہ اسلام آباد کچہری کے زخمیوں کی عبادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کا خاتمہ کرکے ملک سے آدھی دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی 90 فیصد کارروائیوں کی ذمہ دار لشکر جھنگوی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں طالبان کی کمر توڑ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دینا آئین پاکستان سے غداری ہے، 50 ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو دفاتر کھولنے کی دعوت بہت ہی عجیب بات ہے، ایسی باتوں سے دنیا میں ہمارا غلط تاثر جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اسلام آباد محفوظ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲